ویب ڈیسک: بھارتی فوج نے وادی میں ہڑتال کے دوسرے روز بھی فائرنگ کرکے مزید 4کشمیریوں کو شہید کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: کامیاب جوان پروگرام تقریب
مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کے دوران نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسائی گئیں، بھارتی جارحیت کے خلاف آج مقبوضہ وادی میں حریت قیادت کی اپیل پر ہڑتال جاری ہے۔
بھارتی فوج نےآج کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا ، جس کے بعد دو روز میں 12کشمیری نوجوان بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا۔
بھارتی قابض انتظامیہ نے وادی میں 12 اپریل تک انٹر نیٹ سروس بھی معطل کردی ہے ۔