ویب ڈیسک:وزیر اعظم نوازشریف نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت پاک فضائیہ کی استعداد میں اضافے کے لئے تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:مرزا غالب کی 150 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پر ایئر چیف مارشل نے وزیر اعظم کو پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قومی دفاع کے لئے ایئر فورس کا کردار بہت اہم ہےایئر فورس فضائی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے اہم کردارادا کر رہی ہے حکومت پاک فضائیہ کی استعداد میں اضافے کے لئے تمام ضروری وسائل مہیا کرے گی اس موقع پر وزیر اعظم نے ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لئے پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف کی۔