Daily Mashriq


اولین ترجیح بنیادی حقوق کا حل ہے، چیف جسٹس پاکستان

اولین ترجیح بنیادی حقوق کا حل ہے، چیف جسٹس پاکستان

ویب ڈیسک:چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کاحل ہماری اولین ترجیح ہے لیکن ہمارے پاس قانون سازی کااختیار نہیں ہے اور جس کے پاس اختیار ہے انہیں وقت نہیں۔

کوئٹہ میں وکلا برادری سے خطاب کے دوران  چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ججزکے پاس بہت کام ہے اس وجہ سے مقدمات تیزی سےنمٹا نہیں پاتے، وکلا پر ذمے داری ہے تعاون کریں اور ہڑتال کا کلچر ختم کریں۔عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بہت زیادہ ہیں، 30،30سال سے کیس عدالتوں میں پڑے ہیں، عدالتوں میں پیش ہونے والا سائل ہر تاریخ پر جیتااور مرتا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس قانون سازی کااختیار نہیں ہے، جس کے پاس قانون سازی کااختیار ہے وہ نہیں کرتے، ان  کے پاس قوانین کو اپ ڈیٹ کرنے کا وقت نہیں، بنیادی حقوق کاحل ہماری اولین ترجیح ہے، جولوگ بدلنے کی کوشش نہیں کرتے ان کی حالت نہیں بدل سکتی، ہمیں مل جل کر کوششیں کرنی ہیں، نظام عدل میں خامیاں ہیں اسے دور کرنے کے لیے میرا ساتھ دیں۔

متعلقہ خبریں