عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان

عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، عمران خان

ویب ڈیسک:ملک میں انسداد دہشتگردی کے قانون کا غلط استعمال کیا جارہا ہے،عمران خان

اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز اور شہباز شریف نے قوم کو پاگل بنایا ہوا ہے، ایک اداروں پر تنقید کرتا ہے اور دوسرا ان کی تعریف کررہا ہے، بڑا بھائی کہتا ہے کہ سازشیں ہورہی ہیں اور چھوٹے بھائی کو فوج سے نیامعاشقہ چل رہا ہے۔ اب کوئی بے وقوف نہیں بنے گا، قوم اس ڈرامے کو سمجھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے الگ صوبے کا مطالبہ اس وجہ سے ہوا کیونکہ صوبے کا 57 فیصد بجٹ لاہور میں خرچ ہوگیا، شہباز شریف نے پیسا بنانے کے لیے ملتان میں میٹرو بس چلائی  ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کے موقف کو درست سمجھتے ہیں۔

اس سے قبل کمرہ عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں ہو تو ان کے ساتھ لوگ آجاتے ہیں اور پھر چھوڑ جاتے ہیں، انسان کے فیصلوں سے  اس کی ساکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، شریف خاندان کے پاس منی ٹریل میں قطری خط کےعلاوہ کچھ نہیں، شریف خاندان کے خلاف احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں