خالد مقبول صدیقی کی فاروق ستار کو مل کر کام کرنے کی دعوت

خالد مقبول صدیقی کی فاروق ستار کو مل کر کام کرنے کی دعوت

ویب ڈیسک:فاروق ستار 5 فروری والی رابطہ کمیٹی چلانے کے لیے آجائیں ہم ساتھ کھڑے ہیں، رہنما ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فاروق ستارکے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں اور ان سے رابطوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، آخری بار رابطے پر فاروق ستار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی درخواست کی تھی، فاروق ستار نے کہا آپ کے بار بار آنے سے میری پوزیشن خراب ہوتی ہے، ہم ان کی مشکل کو سمجھتے ہیں، امید ہے فاروق بھائی کے ساتھ مسئلہ کسی حل تک پہنچ جائے گا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، ہم نے اختلافات کا کسی نہ کسی طور پر حل نکالنے کی کوشش کی، مجھے ذاتی طورپر کامران ٹیسوری سے کوئی مسئلہ نہیں لیکن فاروق بھائی ایسی خواہش کرر ہے ہیں جس کو پورا کرنے کا اختیار نہیں، رابطہ کمیٹی نے ہمیں کنوینر اور ڈپٹی کنوینر بنایا ہے، میں رابطہ کمیٹی کو نہیں بلکہ رابطہ کمیٹی مجھے سبکدوش کرسکتی ہے، فاروق ستارآئیں اور بہادرآباد آکر کام کریں، ان کے وقارکی ذمہ داری میری ہے، فاروق ستار کو 5 فروری کے بعد والے حالات یاد بھی نہیں رہیں گے، 15، 16 اپریل تک ساتھی واپس آجائیں اور پرانی ذمےداریوں پر کام کریں،تاہم اس کے بعد آنے والے لوگوں کی ذمہ داریوں کا تعین نئے سرے سے کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں