ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر چکا ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ون بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر چکا ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک:چوتھا صنعتی انقلاب دستک دے رہا ہے،2050 میں پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہو جائیگا،وزیراعطم شاہدخاقان عباسی۔

 چین میں باؤ فورم سے خطاب کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات فولاد سے سے زیادہ مضبوط ہے، سی پیک کی بدولت لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔شی جن پنگ کی سربراہی میں چین تیزی سے ترقی کر رہا ہے، چین کی رہنمائی میں پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا۔ ان کا کہنا تھا ہائی ویز، موٹر ویز پر صنعتی منصوبے سی پیک کا اہم حصہ ہیں، ہماری دلی خواہش ہے کہ چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھے۔

وزیراعظم نے کہا انسان آج ٹیکنالوجی کی حدوں کو چھو رہا ہے، ورلڈ ٹریڈ آرڈر ٹوٹ رہا ہے، ایشیا مستقبل کی تجارت کا مرکز ہوگا۔ انہوں نے کہا پاکستان کی شرح نمو سالانہ 6 فیصد کے حساب سے ترقی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا بائیو ٹیکنالوجی نئی دنیا تخلیق کر رہی ہے، انسان آج ٹیکنالوجی کی انتہا کو چھو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا چین عالمی تجارت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، باؤ فورم دنیا میں ایشیا کا مقام بلند کرنے کے لیے نمایاں پلیٹ فارم ہے۔

متعلقہ خبریں