Daily Mashriq


امریکہ کا پاکستان پر نئی سفارتی حدود وقیود عائد کرنے پر غور

امریکہ کا پاکستان پر نئی سفارتی حدود وقیود عائد کرنے پر غور

ویب ڈیسک:امریکا میں پاکستانی سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کرتے ہوئے ان پر نئی پابندیاں لگانے پر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات مطابق امریکا نے پاکستانی سفارت کاروں کی نقل و حرکت کے لیے نیاضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے جس کے تحت پاکستانی سفارتی عملےکو 45 کلومیٹر کے علاقے تک محدود کردیا گیاہے۔پابندیوں کے مطابق  یکم مئی سے پاکستانی سفارت کار سفارت خانے اور قونصل خانوں سے 45 کلو میٹر سےدور جانے کے لیے اجازت لینے کے پابند ہوں گے جب کہ سفارت کاروں کو اپنی رہائش بھی 45 کلو میٹر کے اندر رکھنا ہوں گی۔

پاکستانی سفارت کار  یکم مئی سے نئے ہدایت نامے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گےجب کہ اس پابندی سے پاکستانی سفارتی عملے کو کام میں نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب پاکستان میں امریکی سفارتی اہلکارکی گاڑی سے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر دفترخارجہ نے امریکی سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

متعلقہ خبریں