Daily Mashriq


کراچی میں گلبائی پل پرآئل ٹینکر الٹ گیا، آگ بھڑک اٹھی

کراچی میں گلبائی پل پرآئل ٹینکر الٹ گیا، آگ بھڑک اٹھی

 کراچی: گلبائی پل پرآئل ٹینکرالٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اورآگ نے مزید گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کراچی میں گلبائی پل پرآئل ٹینکرالٹ گیا جس کے بعد ٹینکرمیں آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے مزید گاڑیوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ آگ کے باعث پل کے نیچے کھڑی ایمبولینس تباہ ہوگئی۔

ترجمان فائربریگیڈ کے مطابق آگ پرقابوپالیا گیا ہے تاہم قریبی موجود کپڑے کے گودام میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے۔ ٹینکرڈیزل لے کر شیرشاہ سے نیٹی جیٹی جارہا تھا کہ کنٹینر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گیا۔ حادثے کے بعد آئل ٹینکر دو حصوں میں ٹوٹ گیا جب کہ دونوں ڈرائیورموقع سے فرار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں