Daily Mashriq


پاکستان اور چین کا سی پیک کیخلاف جاری مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پراتفاق

پاکستان اور چین کا سی پیک کیخلاف جاری مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پراتفاق

اسلام آباد/ بیجنگ: پاکستان اور چین نے سی پیک کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاک چین بین الاقوامی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا افتتاحی اجلاس بیجنگ میں ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جب کہ چین کی جانب سے  نائب وزیر خارجہ کانگ زوان یو نے نمائندگی کی۔

اجلاس میں فریقین نے مختلف منصوبوں سے متعلق تجاویز کا تبادلہ کیا اور  سی پیک کے مختلف منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پاکستان اور چین نے سی پیک پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے  راہداری منصوبے کےخلاف چلائی جانے والی مہم کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا ۔ابتدائی اجلاس کے بعد بین الاقوامی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ خبریں