Daily Mashriq


ورلڈ کپ 2019 : آسٹریلوی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی

ورلڈ کپ 2019 : آسٹریلوی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی

کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے پہننے جانے والا یونیفارم سامنے آگیا۔

آسٹریلوی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ماضی میں جیتے گئے ورلڈ کپ سے متاثر اس لباس سے آسٹریلیا کے مداحوں میں ماضی جیسے جذبات دوبارہ ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔

لباس میں روایتی پیلے رنگ میں ہرے رنگ کو شامل کیے گیا ہے جس کا کالر کھلا رکھا گیا ہے۔

اے ایس آئی سی ایس کی جانب سے کٹ کے ماڈل کے طور پر گلین میکس ویل کو پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی مسلسل 2 سیریز میں کامیابی سے ٹیم کے مداحوں میں ایک نئی امید پیدا ہوگئی ہے کہ لارڈز کے میدان سے ٹرافی ایک مرتبہ پھر ان کے گھر آئے گی۔

آسٹریلیا نے حال ہی میں بھارت کو 2-3 سے سیریز میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان سے کھیلی گئی سیریز میں انہوں نے 0-5 سے وائٹ واش کیا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

اعلان کیا گیا اسکواڈ برسبین میں پری ورلڈ کپ کیمپ میں اکھٹے ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف 3 پریکٹس میچز کھیلے گا۔

متعلقہ خبریں