Daily Mashriq

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیرسے متعلق بھارت کے غیرآئینی اقدام کی روک تھام کیلئے کرداراداکریں

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کشمیرسے متعلق بھارت کے غیرآئینی اقدام کی روک تھام کیلئے کرداراداکریں

برطانیہ کے پینتالیس سے زائداراکین پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ   کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز پرزوردیاہے کہ وہ کشمیر کی خودمختاری سے متعلق بھارت کے غیرآئینی اقدام کی روک تھام کے لئے اپناکرداراداکریں۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے وارنگٹن سائوتھ سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ فیصل رشید کے تحریرکردہ خط پردستخط کئے جس میں بھارتی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل تین سوستر کی منسوخی کے ذریعے کشمیر کی خودمختارحیثیت ختم کرنے پرگہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔خط میں بھارت کے یکطرفہ فیصلے کوکشمیرکی سیاسی حیثیت اوراس کی خودمختاری پربراہ راست حملہ قراردیاگیا۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پرزوردیاکہ وہ سلامتی کونسل کی توجہ فوری طورپراس معاملے کی جانب مبذول کرائیں جو بین الاقوامی امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرے کاباعث ہے۔یورپی ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے امورخارجہ اورسیکیورٹی پالیسی کی یونین کی اعلیٰ نمائندہ فیڈریکاموغرینی کے نام لکھے گئے ایک اورخط میں بھی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پیدا ہونے والی صورتحال پرگہری تشویش کااظہارکیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں