Daily Mashriq

شمالی کوریانے اپنے مشرقی ساحل سے آج دومیزائل فائر کئے

شمالی کوریانے اپنے مشرقی ساحل سے آج دومیزائل فائر کئے

شمالی کوریانے اپنے مشرقی ساحل سے آج (ہفتہ) دومیزائل فائر کئے ۔

حالیہ ہفتوں میں یہ اپنی نوعیت کاپانچواں تجربہ ہے۔یہ تجربہ صدرڈونلڈٹرمپ کے اس بیان کے بعد کیاگیا جس میں انہوں نے کہاتھا کہ انہیں شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے ایک مثبت خط موصول ہواہے۔اس سے پہلے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی مثبت خط ہے اورشمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ اُن امریکہ اورجنوبی کوریا کی حالیہ مشترکہ فوجی مشقوں سے ناخوش ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ شمالی کوریا کے رہنما سے ایک اورملاقات کریں گے۔

متعلقہ خبریں