Daily Mashriq

مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنیوالی 400 گاڑیوں پر جرمانہ

مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنیوالی 400 گاڑیوں پر جرمانہ

کراچی:  سندھ حکومت کاعیدالاضحی کے موقع پرمسافروںسے اضافی کرایہ لینے والی مسافرگاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہاہے کہ گزشتہ روز مسافروں کو3لاکھ 80 ہزار روپے اضافی کرایہ واپس کروایاگیا ہے , اضافی کرایہ لینے والی400مسافر گاڑیوں پرایک لاکھ 80 ہزار جرمانہ کیا گیا، اضافی کرایہ لینے والی 10 مسافر گاڑیوں کے روٹ پر مٹ بھی منسوخ کردیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف عید تک کارروائیان جاری رہیں گی، وفاقی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں، اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران، موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کو شکایت کریں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں