Daily Mashriq

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کا باچاخان چوک پشاورمیں بکرا منڈی کادورہ

گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کا باچاخان چوک پشاورمیں بکرا منڈی کادورہ

پشاور:گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان نے جمعہ کے روز باچاخان چوک پشاورمیں بکرا منڈی کادورہ کیا اور بکرامنڈی میں موجودبیوپاریوں اور خریداروں میں گھل مل گئے ۔ 

گورنرنے اس موقع پر بکرا منڈی میں مختلف اقسام کے بکروں کا جائزہ لیااوران کی قیمتیں معلوم کیں اورقربانی کیلئے جانوربھی خریدے ۔ گورنرنے بکرا منڈی میں جانوروں کی حفاظت کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیا اور لائیوسٹاک کے متعلقہ اہلکاروں نے گورنرشاہ فرمان کو جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔#

متعلقہ خبریں