Daily Mashriq

  پاکستانوزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت

  پاکستانوزیراعظم کی مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت

وزيراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کےعالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر پر 4 ماہ سے جاری بھارتی قبضے کی مذمت کی ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کےعالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے لہٰذا کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کا سلسلہ رکوایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمير ميں 4 ماہ سے کشميری مسلسل کرفيو کا شکار ہيں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت شہریوں کےلیے بلاامتیاز انسانی حقوق کے تحفظ کےلیے پرعزم ہے۔ انسانی حقوق اور انسانی وقار کے احترام کے بنیادی اصول مجسم ہیں۔

متعلقہ خبریں