Daily Mashriq

ممنوعہ ادویات کااستعمال،روس پرچارسال کی پابندی

ممنوعہ ادویات کااستعمال،روس پرچارسال کی پابندی

ممنوعہ ادويات کے استعمال کے معاملے ميں ورلڈ اينٹی ڈوپنگ ايجنسی نے روس پرچار سال کی پابندی عائد کردی۔

ٹوکيو اولمپکس اور قطر ميں ہونيوالے فٹ بال ورلڈکپ سميت تمام کھيلوں کے تمام عالمی ايونٹس ميں روسي پرچم اور ترانے پر پابندي ہوگی۔

ڈوپنگ اسکينڈل سے محفوظ رہنے والے روسی ايتھليٹ قومي پرچم کے بغير ايونٹس ميں شرکت کرسکيں گے۔

اينٹی ڈوپنگ ايجنسی نے پابندي روس کی ڈوپنگ ايجنسی کے عدم تعاون پر لگائی ہے، روس کو فيصلے کيخلاف اکيس روز ميں اپيل کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں