Daily Mashriq

ہشتنگری میں قتل ذیشان صرف 20دن پہلے ہی بیکری میں ملازم ہوا تھا

ہشتنگری میں قتل ذیشان صرف 20دن پہلے ہی بیکری میں ملازم ہوا تھا

پشاور(کرائمزرپورٹر): ہشتنگری میں محلہ جیون مل میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں مرنے والا ذیشان صرف 20دن پہلے ہی رائل بیکری میں ملازم ہوا تھا اور چونکہ اسکا تعلق صوابی سے تھا اسی لئے بیکری والوں نے اس کو ایک مکان کا کمرہ رات کو ٹھہرنے کے لئے دیا ہوا تھا یہ مکان بیکری کے مالک نے کرائے پر حاصل کیا تھااور وہ رات کو اس بلڈنگ میں اکیلا ہوتا تھا کیونکہ مقامی ملازمین اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے تھے جس رات اسے قتل کیا گیا اس رات بھی وہ کمرے بلکہ بلڈنگ میں اکیلا تھا پولیس کے مطابق یہ ہر لحاظ سے ایک اندھا قتل ہے اور ذیشان کو ناک کے نیچے ایک گولی ماری گئی ہے اور اس میں 30بور کا پستول استعمال ہوا ہے

متعلقہ خبریں