Daily Mashriq

بحری راستوں پر انحصارکےباعث سمندرمحفوظ بنانا اہم ضرورت ہے،وزیراعظم

بحری راستوں پر انحصارکےباعث سمندرمحفوظ بنانا اہم ضرورت ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک:وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اقتصادی سرگرمیوں سے فائدہ اٹھانےکے لئےبحری راستوں پرانحصاربڑھ گیاہے بحری راستوں پرانحصار کےباعث سمندرکومحفوظ بناناوقت کی اہم ضرورت ہے ۔

وزیر اعظم نوازشریف نے پاک بحریہ کی کثیرالملکی امن مشقوں پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک شروع ہونے سے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے مشقوں میں سمندرپارسےشرکت کرنےوالوں کاگرمجوشی سے خیر مقدم کرتےہیں۔

خوشی ہے امن مشقوں کےذریعےپاک بحریہ میری ٹائم کے شعبے میں پل کاکرداراداکرے گی۔

وزیر اعظم نے پیغام میں کہا کہ خوشی ہے کہ مشرق اورمغرب سے بحری افواج ایک پلیٹ فارم پراکٹھی ہوئیں، سی پیک پورے خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا

متعلقہ خبریں