Daily Mashriq


مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن آگے بڑھانا ہے،وزیر داخلہ

مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن آگے بڑھانا ہے،وزیر داخلہ

ویب ڈیسک:وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لیے ایک مثال ہے دہشت گرد کسی کو شہد کر کے عار محسوس نہیں کرتا ۔

کھاریاں میں انسداد دہشت گردی کے مرکز پبی میں جوانوں سے خطاب  کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول وہ چھپ کر وار کرتا ہے دہشت گردوں کو بچوں ، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے میں بھی کوئی عار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کا کوئی روپ ہے نہ اصول وہ چھپ کر وار کرتا ہے قوم کو سکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر فخر ہے خطرہ صرف سرحدوں پر ہی نہیں ، ملک کے اندر چھپے دشمنوں سے بھی ہے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں سے قائم ہونے والا امن دنیا کے لیے ایک مثال ہے جنہوں نے اپنے خون سے اس ملک میں امن لوٹایا ہے۔

وزیر داخلہ کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹریننگ سینٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کورس مکمل کرنے والے گریجویٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے اس موقع پر کور کمانڈر منگلا لیفٹینٹ جنرل عمر فاروق درانی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوئیشن لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں