Daily Mashriq

پاکستان میں پرامن حالات کے لئے افغانستان میں امن لانا ضروری ہے، احسن اقبال

پاکستان میں پرامن حالات کے لئے افغانستان میں امن لانا ضروری ہے، احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن قائم کرنے کے لئے امریکا اور پاکستان کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

ویب ڈیسک : وزیر خارجہ احسن اقبال ان دنوں امریکی دورے پر ہیں، اس دوران انہوں نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ ملکی امور او خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر احسن اقبال نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے امریکی حکومت پر واضح کیا کہ پاکستان میں پرامن حالات پیدا کرنے کے لئے افغانستان میں امن کو یقینی بنا ہو گا۔ امن کے قیام سے معاشی بحالی کا عمل بھی تیز ہوگا۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن کے لئے دونو ملکوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ پائیدار امن او سلامتی کے لئے دو طرفہ کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں