پی ایس ایل کےتھرڈ ایڈیشن کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔

10 فروری 2018 (14:58)

پی ایس ایل فائنل کےسلسلے میں غیرملکی ایکسپرٹ سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گئے

ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ کے تھرڈ ایڈیشن کے فائنل   کےسیکیورٹی انتظامات کےسلسلےمیں  غیر ملکی ایکسپرٹ ریگ ڈکاسن کراچی پہنچ گئے۔کراچی پہنچنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے انکا  استقبال کیا۔ وہ اپنےدورے کے دوران حفاظتی اقدامات کی ریہرسل کا جائزہ لِینگے۔ریگ ڈیکاسن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ لاہور کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں بھی ان کی ہی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔کراچی پہنچنے پرریگ ڈیکاسن کا کہنا تھا کہ وہ انتظامات کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ سفارشات پر کتنا عمل ہوا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 3 کا آغاز 22 فروری سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں