Daily Mashriq

پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ متفقہ امدادی پیکیج کا خواہشمند ہے،وزیر اطلاعات

پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ متفقہ امدادی پیکیج کا خواہشمند ہے،وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات فواد چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دبئی کے دورے کے دوران عالمی حکومتی سربراہ اجلاس کےموقع پر عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ Christine Lagarde سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے رائیٹرز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ ملاقات ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے   کا موقع فراہم کرے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ایک متفقہ امدادی پیکیج کا خواہشمند ہے جو2013 کے بعد سے ملک کا آئی ایم ایف سے دوسرا امدادی پیکیج ہوگا، انہوں نے کہا کہ یہ عالمی مالیاتی فنڈ سے آخری اقتصادی پیکیج ہوگا۔ فواد چودھری نے کہا کہ مسئلہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں بلکہ اس سےوابستہ شرائط ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا شفاف معاہدہ چاہتے ہیں جو طویل مدتی معاشی اہداف متاثر کئے بغیر مختصر مدت میں پاکستان کےلئے مددگار ثابت ہو۔

متعلقہ خبریں