وزیراعظم عمران خان نے مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پانچ ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن پارلیمنٹ صالح محمد خان نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی فنڈ مانسہرہ کیلئے سوئی گیس کی فراہمی،بجلی کی ترسیلی لائنوں ، سڑکوں اور 132 کے وی گرڈ سٹیشن پر خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور گزشتہ چھ ماہ کے دوران حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے ٹھوس فیصلے کئے ہیں۔
