عمران فاروق قتل کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔

عمران فاروق قتل کیس کی مزید سماعت 24 جنوری کو ہوگی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کی بذریعہ اشتہار عدالت طلبی پر پیش رفت رپورٹ پیش کردی ہے۔


اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزم محسن کی طرف سے مہر محمد محسن ایڈووکیٹ جبکہ معظم کی طرف سے عارف خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ ملزمان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔

 سماعت کے دوران وکیل استغاثہ خواجہ امتیاز نے بانی ایم کیو ایم لندن کی بذریعہ اشتہار عدالت طلبی پر پیش رفت رپورٹ پیش کی۔ وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ برطانوی اور امریکی اخبارات میں بانی ایم کیو ایم لندن کی عدالت طلبی کا اشتہار شائع کیا جارہا ہے۔ اشتہار شائع ہونے کے بعد ہی چالان جمع ہو سکے گا۔

اس سلسلے میں عدالت نے ہدایت کی کہ اشتہار پر بانی ایم کیو ایم کے برطانیہ کی رہائش کا پتہ بھی شامل کیا جائے اور مکمل چالان جلد سے جلد پیش کیا جائے۔اس کے بعد  کیس کی مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ خبریں