ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر درخواست سماعت کیلئے منظور

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر درخواست سماعت کیلئے منظور

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لیں۔

 چیف جسٹس ثاقب نثار نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر کے ابتدائی سماعت کیلئے کل مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ن لیگ، پیپلز پارٹی کی غیرملکی فنڈنگ کیخلاف درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف اپیلوں پر سماعت اپنے چیمبر میں کی۔ تحریک انصاف کے اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چودھری پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی گئیں۔ چیف جسٹس نےدرخواستیںسماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔

رجسٹرار آفس نے اسد عمر اور شیریں مزاری کی درخواستوں پر اعتراض عائد کیا تھا کہ درخواستگزاروں نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، اعتراضات کیخلاف درخواستگزاروں نے اپیلیں دائر کی تھی۔

متعلقہ خبریں