Daily Mashriq


7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا نوٹس، شہریوں کا احتجاج، لاٹھی چارج اور فائرنگ سے 2افراد جاں بحق۔

7سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا نوٹس، شہریوں کا احتجاج، لاٹھی چارج اور فائرنگ سے 2افراد جاں بحق۔

ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر قصور میں 7سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا جس کا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھی نوٹس لے لیا۔

7سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا گیا اور اس کی لاش کو کچرے میں پھینک دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ نا معلوم ملزمان نے بچی کی لاش کو کچرے میں پھینک دیا، اطلاعات کے مطابق 5 روز قبل زینب سپارہ پڑھنے گھر سے نکلی تھی لیکن گھر کے قریب بچی کو راستے میں اغوا کرلیا گیا، بچی کی گمشدگی پر اہل خانہ نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی تاہم گزشتہ رات کچرے کے ڈھیر سے بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

دوسری طرف 7سالہ بچی کے لرزہ خیز قتل کیخلاف پورے شہر میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ چل نکلا جس کے بعد پولیس اور احتجاج کرنے والوں کے درمیان تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور بعدازان فائرنگ اور لاٹھی چارج میں زخمی ہونے والے 2افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

متعلقہ خبریں