Daily Mashriq


آمدن سے زائد اثاثے: ارباب عالمگیر اورعاصمہ عالمگیرپرفرد جرم عائد

آمدن سے زائد اثاثے: ارباب عالمگیر اورعاصمہ عالمگیرپرفرد جرم عائد

ویب ڈیسک:پشاورکی احتساب عدالت نےآمدن سےزائداثاثوں کےالزام میں پیپلزپارٹی رہنما عاصمہ عالمگیراورارباب عالمگیرپرفردجرم عائد کردی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے دونوں میاں بیوی پر فرد جرم عائد کی ، جس پرملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تو عدالت نے کیس میں چار گواہوں کو چوبیس جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

عاصمہ عالمگیر کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ مذاق بن گیا ہے، ہمارے خلاف ریفرنس دائر کیے گئے، پرویز خٹک پہ کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، پرویز خٹک کا نام ای سی ایل میں ڈلا جائے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف من گھڑت کیس کو ریفرنس کیلئے منظور کیا گیا، عوام کی بے لوث اور بلا امتیازخدمت کی جس کا صلہ ریفرنس کی صورت میں ملا، احتساب کیخلاف نہیں، احتساب کو استحصال بنا دیا گیا ہے، نیب دوہرے معیار ترک کر کے قانون کے مطابق احتساب کرے.

متعلقہ خبریں