Daily Mashriq


 راوانوار کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد

 راوانوار کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے نقیب اللہ محسود کےقتل میں ملوث ایس ایس پی راو انوارکانام ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مستردکردی۔

سپریم کورٹ نےکراچی میں نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا.

دوران سماعت  راؤانوار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہناتھاکہ  ان کا مؤکل ضمانت پر ہے،  راؤ انوار کے کچھ گھریلو مسائل ہیں جس وجہ سے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس ریمارکس دیتےہوئےکہاکہ ہمیں پتہ ہےکہ کس طرح راؤ انوار کو پکڑوایا تھا، کیا وہ ریاست کے لیے اتنا اہم ہے کہ اتنا خصوصی سلوک کیا جائے، راؤ انوار باہر جانے کی بات کر رہا ہے اس کا پاسپورٹ ضبط ہونا چاہیے۔چیف جسٹس کاکہناتھاکہ راؤ انوار کے گھر والوں کو کہیں یہاں آ کر ان سے مل لیں، ملزم یہاں سے کمایا ہوا پیسہ باہر منتقل کرنا چاہتا ہو گا، راؤ انوار نے ایک جوان بچہ مار دیا۔ عدالت نے راو انوار کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کو رد کر دیا۔

متعلقہ خبریں