Daily Mashriq


اعظم سواتی کااستعفیٰ منظور کرلیاگیا

اعظم سواتی کااستعفیٰ منظور کرلیاگیا

ویب ڈیسک:صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرسینیٹر اعظم سواتی بطور وفاقی وزیراستعفیٰ منظور کرلیا ہے.

کابینہ ڈویژن نے اعظم سواتی کابطور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی  استعفے کی منظوری کانوٹیفکیشن جاری کردیا.نوٹی فکیش کے مطابق صدر نے وزیراعظم کی سفارش پر استعفیٰ منظور کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اعظم سواتی کے استعفے کی منظوری کا اطلاق 6 دسمبر 2018 سے ہوگا۔

یاد رہے کہ آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں نامزد اعظم سواتی نے سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی بنائے جانے کے بعد 6 دسمبر 2018 کو وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم اس کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں