Daily Mashriq


پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی کیخلاف درخواست واپس لے لی

پی ٹی آئی نے آصف زرداری کی نااہلی کیخلاف درخواست واپس لے لی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدرآصف زرداری کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لےلی۔

الیکشن کمیشن میں دوران سماعت تحریک انصاف کے رہنماء اور درخواستگزار خرم شیرزمان نے  درخواست واپس لینےکا مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف ایسے شواہد مل گئے ہیں جوصرف اعلی فورم پرپیش کریں گے،وہ آصف زرداری کے خلاف سپریم کورٹ جانا  چاہتے ہیں ۔

سماعت کےبعد خرم شیرزمان نےمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہناتھاکہ آصف زرداری کیخلاف ایسے شواہد ملے گئے ہیں جو اعلی فورم پر پیش کریں گے۔ انکا کہناتھا کہ آصف زرداری کیخلاف کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ خبریں