Daily Mashriq

پاکستان کاخطےمیں کشیدگی کےخاتمےکےلئےاپنامثبت کرداراداکرنےکےعزم کااعادہ

پاکستان کاخطےمیں کشیدگی کےخاتمےکےلئےاپنامثبت کرداراداکرنےکےعزم کااعادہ

 پاکستان نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

ا س عزم کا اعادہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اسلام آباد میں پاکستان کےلئے ایران کے نئے تعینات ہونےوالے سفیر سید محمد علی حسینی سے ملاقات کے دوران کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے میں کسی کے مفاد میں نہیں۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ خطے کے مختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وہ بہت جلد ایران اور دوسرے ملکوں کا دورہ کریں گے۔

 انہوں نے پاکستان میں تعیناتی پر سفیر کو مبارکباد دی اور  ان کا خیر مقدم کیا۔

 ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید  وسعت دینے کےلئے کوششیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں