Daily Mashriq


نوازشریف کے بعد دوسرے گاڈ فادر آصف زرداری کی باری ہے،عمران خان

نوازشریف کے بعد دوسرے گاڈ فادر آصف زرداری کی باری ہے،عمران خان

ویب دیسک:25 جولائی چوروں کو شکست دے کر ملک کی تقدیر بدلنی ہے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جمعے کو نواز شریف اور مریم نواز لاہور آرہے ہیں اور تیاری ایسے کر رہے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں، قوم کا تین سو ارب چوری کرنے والوں کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر لوگوں کو جمع کیا جارہا ہے، کیا باپ بیٹی کشمیرفتح کرکے آرہے ہیں؟ انہیں تو عدالتوں نے اپنی صفائی پیش کرنے کے لیےدوسال موقع دیا جس کے جواب میں ایک قطری خط کے علاوہ کچھ نہیں دیا ان مجرموں کو اپنے چہرے شرم سے چھپانے چاہئیں۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کیا پاناما کا انکشاف اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا؟، جب نواز شریف دھاندلی میں پھنسا اس کی وجہ زرداری بنا، نوازشریف کے بعد چوروں کے دوسرے گاڈ فادر زرداری کی باری آنے والی ہے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امیرمقام نوازشریف کا بغل بچہ ہے، امیرمقام جیسے لوگوں کو ہم پچیس جولائی کو شکست دیں گے۔

متعلقہ خبریں