Daily Mashriq


افواج پاکستان کا انتخابات میں براہ راست کوئی تعلق نہیں،الیکشن کے عمل میں فوج غیر جانبدار ہے،ڈی آئی ایس پی آر

افواج پاکستان کا انتخابات میں براہ راست کوئی تعلق نہیں،الیکشن کے عمل میں فوج غیر جانبدار ہے،ڈی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک:فوج کو انتخابی عمل میں بے ضابطگی خود دور کرنے کا اختیار نہیں،کسی جگہ بے ضابطگی نوٹ کی تو الیکشن کمیشن کو آگاہ کیاجائے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفور۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ جمہوری تسلسل کا یہ تیسرا الیکشن ہوگا، الیکشن میں فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں، افواج پاکستان کا کردار الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے۔ انہوں نے کہا فوج الیکشن کمیشن کی پہلے بھی مدد کرتی آئی ہے، 1997 میں ایک لاکھ 92 ہزار فوجی تعینات ہوئے، سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بلا خوف ہونی چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا بیلٹ باکس میں جتنے ووٹ ڈالے جائیں اتنے نکلنے چاہئیں، ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے پاس اختیار نہیں کسی بے ضابطگی کو دور کرے، بے ضابطگی دور کرنے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا عوام جمہوری عمل کے ذریعے اقتدار منتقل کریں گے، پر امن ماحول کیلئے فوج اپنا کردار ادا کرے گی، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئرفورس اور پاک نیوی کے دستے بھی مدد کریں گے، الیکشن کے عمل میں کسی قسم کی مداخلت نہیں ہوگی، غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہو کر الیکشن کمیشن کی مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا 45 ہزار 800 سے زائد عمارتوں میں پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، 3 پرنٹ پریسز میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ جاری ہے، 21 جولائی تک پرنٹنگ کا عمل مکمل ہو جائے گا، بیلٹ پیپرز کی زیادہ تر ترسیل بذریعہ روڈ ہوگی۔

متعلقہ خبریں