منی لانڈرنگ کیس: سابق صدرآصف زرداری،فریال تالپور کی ایف آئی اے طلبی

منی لانڈرنگ کیس: سابق صدرآصف زرداری،فریال تالپور کی ایف آئی اے طلبی

ویب ڈیسک: منی لانڈرنگ سکینڈل میں ایف آئی نے اربوں روپوں کی مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشن کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپور کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق اربوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کردیے، ایف آئی اے حکام کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کو بدھ 11 جولائی کو طلب کیا گیا ہے،سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

 منی لانڈرنگ سے متعلق کیس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں،عدالت نے  انہیں 11 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث تمام افراد کو جمعرات کو سپریم کورٹ اسلام آباد طلب کررکھا ہے جب کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور سمیت 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں