Daily Mashriq

قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے پر سیکرٹری ہوم خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری

قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے پر سیکرٹری ہوم خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری

پشاور ہائیکورٹ نے شہری کا نام شیڈول فور میں ڈالنے اور قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے پر سیکرٹری ہوم خیبر پختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ابراہیم اور جسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار بلال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل بلال کا تعلق پشاور کے علاقہ یکہ توت سے ہے جو کہ جنرل سٹور کے مالک ہیں گزشتہ تین سالوں سے اس کے موکل کے نام کو شیڈول فور میں ڈال دیا گیا ہے جس کے باعث اس کا شناختی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا ہے اس پر نہ تو دہشت گردی کا الزام ہے اور نہ ہی اس پر کوئی مقدمہ درج ہے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے باوجود بھی اس کا نام شیڈول فور میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی اقدام ہے انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کے موکل کا نام شیڈول فور سے نکال کر قومی شناختی کارڈ کو بحال کیا جائے عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد سیکرٹری ہوم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

متعلقہ خبریں