Daily Mashriq

مسائل کی شکار جنوبی افریقی ٹیم کا ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیر سے مقابلہ

مسائل کی شکار جنوبی افریقی ٹیم کا ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیر سے مقابلہ

ورلڈکپ 2019 کے اہم مقابلے میں آج جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز آمنے سامنے ہیں جہاں جیت کے متلاشی پروٹیاز کی جانب سے اچھے کھیل کی توقع کی جارہی ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی اپنی گزشتہ میچ کی شکست کا غصہ اتارنے کے لیے تیار ہے۔

جنوبی افریقہ ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے اور اسے تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری جانب جارح مزاج بلے بازوں اور تیز گیندبازوں پر مشتمل ویسٹ انڈیز ٹیم ایونٹ میں 2 مرتبہ اپنی مہارت کا مظاہرہ کر چکی ہے جہاں اسے ایک میچ میں کامیابی جبکہ دوسرے میں ناکامی سے ہمکنار ہونا پڑا۔

انجری مسائل میں گھرے پروٹیاز کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے باؤلنگ یونٹ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں گزشتہ ورلڈکپ سے اب تک صرف 3 مرتبہ ون ڈے میچ میں آمنے سامنے آئیں۔

یاد رہے کہ 2015 کے ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے اے بی ڈویلیئرز کی دھواں دھار 66 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز کے بدولت عالمی کپ میں پہلی مرتبہ 4 سو کا ہندسہ عبور کرکٹ ویسٹ انڈیو کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں