Daily Mashriq

بھارتی حکومت،ذرائع ابلاغ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں:دفتر خارجہ

بھارتی حکومت،ذرائع ابلاغ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں:دفتر خارجہ

بھارت کی حکومت اور ذرائع ابلاغ اپنی ناکامیوں کے باعث ہونے والی شرمندگی کی پردہ پوشی کی کوشش کرتے ہوئے عالمی برادری اور بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کیلئے غلط خبریں پھیلا رہے ہیں جس کا مقصد سیاسی مفادات حاصل کرنا ہے۔

دفترخارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے پلوامہ حملے کے بارے میں بھارت کے تمام الزامات دوٹوک الفاظ میں مسترد کردئیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی فوجی جارحیت کے جواب میں تمام شعبوں میں بالغ النظری، ذمہ داری اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

دفترخارجہ نے کہا کہ پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی ڈوزئیر کا جائزہ لیا جارہاہے اور جلد ہی اس سے معلق آگاہ کیا جائیگا۔

دہشتگردی سے متعلق الزامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب جنگ کا اعتراف کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں