Daily Mashriq


آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس سے متعلق ٹوئٹ واپس لے لی

آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس سے متعلق ٹوئٹ واپس لے لی

ویب ڈیسک: پاک فوج نے ڈان لیکس سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کا حکومتی احکامات کو ’مسترد‘ کیے جانے کے حوالے سے کی جانے والی ٹوئٹ واپس لے لی۔

فوج کےشعبہ تعلقات عامہ  کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ڈان لیکس سے متعلق ٹویٹ واپس لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں کی جانے والی ٹوئٹ واپس لے لی گئی اور اب وہ غیر موثرہوچکی ہے فوج جمہوری عمل کی حمایت اور آئینی بالادستی کےعزم کا اعادہ کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہےپیرا 18 کی منظوری اورعملدرآمد کے بعد ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوگیا ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ ڈان لیکس سے متعلق 29 اپریل کا  ٹویٹ حکومت، کسی شخصیت یا ادارے کے خلاف نہیں تھا۔

واضح رہے کہ ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد آئی ایس پی آر نےڈان لیکس کا نوٹی فکیشن نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا ۔

متعلقہ خبریں