Daily Mashriq


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایف بی آئی کے ڈائریکٹرکو عہدے فارغ کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایف بی آئی کے ڈائریکٹرکو عہدے فارغ کردی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے  (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو اپنے عہدے سے برطرف کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو عہدے سےفارغ کردیا ہے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کو امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کی سفارش پرہٹایاگیا ہےاور ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر جلد نامزد کردیا جائےگا۔

واضح رہے کہجیمز کومے کو صدر براک اوبامر نےاس عہدےپر دس سال کیلئے تعینات کیاتھاجیمز کومے نے چار سال سے بھی کم عرصہ اس عہدے پر گزارا۔

متعلقہ خبریں