Daily Mashriq

شعیب ملک نے انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا

شعیب ملک نے انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا

لندن: قومی کرکٹر شعیب ملک نے انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا۔

قومی کرکٹر شعیب ملک نے انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے، وہ گرین شرٹس کے ساتھ آج باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز بھی کریں گے اور ہفتہ کو ساؤتھمپٹن میں شیڈول انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم کو دستیاب بھی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شعیب ملک کو دوسرے ایک روزہ میچ کا حصہ بنانے سے قبل ٹیم مینجمنٹ ان کا مکمل طور پر فٹنس ٹیسٹ لےگی، معیار پر پورا اترنے کی صورت میں انہیں دوسرے ایک روزہ میچ میں ایکشن میں دکھائی دینے کا بھرپور موقع دیا جائے گا، بصورت دیگر وہ 14 مئی کو برسٹل میں شیڈول تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کو گھریلو مسائل کے سبب 29 اپریل کو ٹیم کو چھوڑ کر دبئی لوٹنا پڑا تھا جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔

متعلقہ خبریں