Daily Mashriq

آج ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

آج ملک بھر میں عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

ملک بھرمیں آج (اتوار) عید میلاد النبیۖ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں دن کاآغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس،اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔مساجد میں نماز فجر کے بعد مسلم امہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔نبی آخرالزمان ۖ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خصوصی کانفرنسوں ، تقریبات اور محافل میلاد کا اہتمام کیاجارہا ہے جن کی حیات طیبہ اور تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔عیدمیلاد النبیۖ کے سلسلے میں بین الاقوامی رحمت الاالعالمین کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی جس کا اہتمام وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے کیا ہے ۔اس سال کانفرنس کا موضوع ہے '' حضرت محمدۖ کی تعلیمات کی روشنی میں ریاست مدینہ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا تصور ،،۔

وزیراعظم عمران خان کانفرنس کی افتتاحی نشست جبکہ صدر ڈاکٹر عارف علوی اختتامی نشست کی صدارت کریںگے۔ممتاز علماء ومشائخ، مذہبی دانشور اور غیر ملکی سفیر کانفرنس میں شرکت کریںگے اور حضرت محمدۖ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوئوں اور تعلیمات پر روشنی ڈالیںگے۔سیرت کی کتابوں، مقالہ سیرت اور نعت خوانی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اعزازات اور انعامات بھی تقسیم کئے جائیںگے۔

 عید میلادالنبیۖ کے موقع پر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کے زیراہتمام بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے ۔اس سال کانفرنس کا موضوع ہے '' نبی آخرالزماںحضرت محمدۖ کی تعلیمات کی روشنی میں ریاست مدینہ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا تصور ،،۔ممتاز علماء ومشائخ، مذہبی دانشور اور غیر ملکی مندوبین کانفرنس میں شریک ہیں جو نبی اکرم حضرت محمدۖ کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوئوں اور تعلیمات کواجاگر کر رہے ہیں۔

لاہور کے مختلف حصوں میں محافل میلادمنعقد ہو رہی ہیں جبکہ عیدمیلادالنبیۖ کے جلوس بھی نکالے جا رہے ہیں۔اس دن کو شایان شان انداز میں منانے کے لئے سڑکوں اور گلیوں کو رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا جا رہا ہے اور عمارتوں پر چراغاں کیا جا رہا ہے۔کراچی میں عیدمیلادالنبیۖ کا مرکزی جلوس میمن مسجد سے نکالا جا رہا ہے جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا نشتر پارک کراچی میں ختم ہو گا جہاں بڑی محفل میلاد منعقد کی جائے گی۔حکومتی، مذہبی، سیاسی اور سماجی تنظیمیں بھی محافل میلاد، سیرت کانفرنسوں اور پروگراموں کا اہتمام کر رہی ہیں جہاں مقررین نبی کریمۖ کی حیات طیبہ اور سیرت طیبہ کو اجاگر کر رہے ہیں۔کوئٹہ میں عیدمیلادالنبیۖ کی مناسبت سے جلوس سریاب روڈ سے نکالا گیا ہے جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا آج سہ پہر کوئٹہ شہر میں جمعیت رائے روڈ پر ختم ہو گا۔شہر میں مختلف مذہبی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی تنظیمیں اور تعلیمی ادارے بھی عیدمیلادالنبیۖ کے سلسلے میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں