Daily Mashriq

نبی اکرمۖ نے جہالت، نفرت، تعصب اور تنازعات کا خاتمہ کیا:ڈاکٹر فردوس

نبی اکرمۖ نے جہالت، نفرت، تعصب اور تنازعات کا خاتمہ کیا:ڈاکٹر فردوس

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں ایسا نظام قائم کرے گی جس میں حقوق کا تحفظ نہ صرف ایک ذمہ داری بلکہ ایک مقدس فریضہ ہو گا۔

آج (اتوار) متعدد ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اسی راستے پر گامزن ہیں اور یہی ان کی جدوجہد کا مقصد ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی اکرمۖ نے جہالت، نفرت، تعصب اور تنازعات کا خاتمہ کیا اور آج ہمیں بھی ایسا ہی طرز عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں