Daily Mashriq

صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید میلاد النبی ۖ کے مبارک موقع پر مبارکباد

صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید میلاد النبی ۖ کے مبارک موقع پر مبارکباد

صدرڈاکٹرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ خصوصا پاکستانی قوم کو عید میلاد النبی ۖ کے مبارک موقع پر مبارکباد دی ہے۔اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ۖ نے بہترین نظم ونسق کے ذریعے روئے زمین پر فلاحی ریاست اور مثالی معاشرہ قائم کیا۔صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان کو ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں کی بنیاد پر فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف شعبوں میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کررہی ہے جن کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہوںگے۔صدر نے شہریوں خصوصی علماء مشائخ پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ انسانی تاریخ میں فلاحی ریاست کا تصور سب سے پہلے اسلام نے متعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد ۖ اور خلفائے راشدین نے پہلی صدی ہجری میں اس تصور کو عملی جامہ پہنایا۔انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ۖ کی ولادت سے ظلم وستم، جبرواستعداد، جہالت، ناانصافی اور راہ ہدایت سے بھٹکی ہوئی انسانی تاریخ کا دور ختم ہوا اور انسانی عظمت اور رواداری کی عظیم خصوصیات پر مبنی تہذیب کے دور کا آغاز ہوا۔

متعلقہ خبریں