Daily Mashriq

عراق:سیکورٹی فورسز کی مظاہرین کیخلاف کارروائی،سات مظاہرین ہلاک

عراق:سیکورٹی فورسز کی مظاہرین کیخلاف کارروائی،سات مظاہرین ہلاک

عراق کے شہروں بغداد اور بصرہ میں سیکورٹی فورسز کی مظاہرین کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں سات مظاہرین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ چھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب سیکورٹی فورسز نے بغداد میں دریائے دجلہ پر تین پلوں کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔سیکورٹی فورسز نے بصرہ میں بھی مظاہرین کے خلاف کارروائی کی۔ مظاہرین بغداد اور دوسرے شہروں میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں شریک ہیں اور وہ ملازمتوں کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں