Daily Mashriq

امریکہ کا پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولے جانے کا خیرمقدم

امریکہ کا پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولے جانے کا خیرمقدم

امریکہ نے پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولے جانے کا خیرمقدم کیا ہے جس کا مقصد بھارت سے سکھ یاتریوں کو کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب میں داخل ہونے کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن Ortagus نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں راہداری کھولنے کو وسیع تر مذہبی آزادی کے فروغ کی جانب اقدام قرار دیا ہے۔

مورگن Ortagus نے کہا کہ امریکہ راہداری کھلنے کو ہمسائیوں کے باہمی مفاد کے لئے مل کر کام کرنے کے حوالے سے مثبت مثال تصور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سکھ یاتری باآسانی گوردوارہ کرتارپور صاحب جا سکیں گے جو پاکستانی حدود میں ان کا مقدس مقام ہے۔

متعلقہ خبریں