Daily Mashriq

گرمی کی شدت میں کمی،ڈینگی کے مریض بھی کم ہونے لگے

گرمی کی شدت میں کمی،ڈینگی کے مریض بھی کم ہونے لگے

پشاور(سٹی رپورٹر ) گرمی کی شدت میں کمی آئی تو ڈینگی کے بخار کے مریض بھی کم ہونے لگے اور تعداد میں کمی آگئی ہے جسکی وجہ گرمی کی شدت میں کمی بتائی جا رہی ہے ، حالیہ بارشوں کے بعد موسم کی شدت میں کمی آئی ہے اور مو سم نسبتاً ٹھنڈا ہونے سے ڈینگی مریضوں کی تعداد میں کمی آگئی ہے جس سے شہریوں کی جان میں جان آگئی ہے ، شہریوںکے مطابق ڈینگی کے خوف نے ان کی نیندیں حرام کررکھی تھیںجس کے لئے وہ احتیاطی تدابیرکررہے تھے ، تاہم شہر میں اب درجہ حرارت 32سنٹی گریڈ چل رہا ہے اور اس موسم میں بھی ڈینگی مچھر کے وار ہو سکتے ہیں اس سلسلے میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹر زبیر بھٹی نے رابطہ پر کہا کہ ڈینگی کا خطرہ تب تک رہیگا جب تک درجہ حرارت 13سنٹی گریڈ تک نہیں گرجاتا۔انکا کہنا تھا کہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر استعمال کرنے کا کہا ہے۔ڈینگی کے خطرات نومبر کے پہلے ہفتے تک رہیں گے ، اس دوران سب سے زیادہ کیسز سربند کے علاقہ سے 14اور بڈبیر کے علاقہ سے 11رپورٹ ہوئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں