Daily Mashriq

افغان مارکیٹ پر افضان پرچم بحال، اتارنے پر قونصلیٹ بند کر نے کی دھمکی

افغان مارکیٹ پر افضان پرچم بحال، اتارنے پر قونصلیٹ بند کر نے کی دھمکی

پشاور(نامہ نگار)پاکستان میں متعین افغانستان کے سفیر شکر اللہ عاطف مشعال نے پشاور میں افغان مارکیٹ پر ایک بار پھر افغانستان کا پرچم لہرا دیا اور واضح کیا ہے کی مارکیٹ افغانستان کی ملکیت ہے پولیس کی جانب سے پرچم اتارنے پر تذلیل ہوئی ہے اگر دوبارہ جھنڈاتارا گیا تو احتجاجاً پشاور میں افغان کونصلیٹ بند کردیں گے ۔پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے منگل کی شام عدالتی حکم پر کارروائی کرتے ہوئے افغان مارکیٹ کا قبضہ حاصل کرلیا تھا اور مارکیٹ پر افغان ملکیت کا بورڈ اور پرچم اتار دیا تھا تاہم گزشتہ روز افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعال نے افغان مارکیٹ پر افغانستان کا جھنڈا دوبارہ لہرا دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افغان مارکیٹ افغانستان کی ملکیت ہے پولیس کی جانب سے افغانستان کا جھنڈا ہٹانے پر مایوسی ہوئی ہے ۔افغان سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اصولوں کے بنیاد پر مسئلے کو حل کرے امید ہے اس معاملے پر دونوں ممالک کے مابین تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ کوئی رات کو جھنڈا ہٹانے کی کوشش نہ کرے مذکورہ جائیداد پر دونوں ممالک میں فیصلہ ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے افغانستان کا جھنڈا اتار کر ہماری تذلیل کی گئی ہے اس معاملے کو ہرسطح پر اٹھائیں گے پاکستانی حکومت معاملہ کی حساسیت کو سمجھے اگر دوبارہ جھنڈا ہٹایا گیا تو افغان قونصلیٹ احتجاج بند کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں