Daily Mashriq

حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

حزب اللہ کا اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

بیروت: حزب اللہ نے لبنان کی سرحد پر اسرائیلی ڈرون مار گرانے اور قبضے میں لینے کا دعویٰ کردیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگی مبصر نے بتایا کہ اسرائیل کی فوج نے لبنان میں اپنا ڈرون گرائے جانے کی تصدیق کی۔

بعدازاں اسرائیلی فوج کی جانب سے شام کے مشرقی علاقے میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے 18 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے کہا کہ راکٹ شام سے داغے گئے تھے لیکن وہ اپنے اہداف پر پہنچنے میں ناکام ہوگئے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ان کے کچھ جنگجوؤں نے لبنان کی سرحد پر واقع رامیہ گاؤں کی طرف بڑھنے والے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے فوری طور پر اسے قبضے میں لے لیا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی تصاویر جاری نہیں کیں۔

مذکورہ واقعہ 24 اگست کی شام سے شروع ہونے والی کشیدگی کا سیکوئیل تھا جب شام میں اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کے 2 جنگجوؤں کو قتل کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے اسرائیل نے کہا تھا کہ یہ حملہ حزب اللہ کی جانب سے اس کے علاقوں کو ڈرون حملوں سے بچانئ کی کوشش کے تحت تھا۔

آپریشن کئی گھنٹوں بعد کیا گیا تھا جسے حزب اللہ نے بیروت میں اپنے محفوظ ٹھکانوں پر اسرائیلی ڈرون حملہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں