Daily Mashriq

پشاور میں امام بارگاہوں کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بلاک

پشاور میں امام بارگاہوں کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بلاک

پشاور(نامہ نگار) محرم الحرام کیلئے سکیورٹی اداروں کے سکیورٹی پلان نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پشاور کی تمام امام بارگاہوں کو جانے والی سڑکوں کو خاردار تاروں اور بلاک لگا کر بند کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا شہریوں کے مطابق شناختی کارڈ ہونے کے باوجود پولیس اہلکار انہیں تنگ کرتے تھے اور اپنے ہی گھر جانے کی اجازت نہیں دیتے تھے جس کی وجہ سے انہیں گھروں میںہی محصور رہنا پڑا شہریوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گلیاں اور سڑکیں بند کر کے شہریوں کو پریشان کرنے کی بجائے اپنا مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دیں جس سے پشاور میں عاشورہ کا دن امن و امان سے گزارا جا سکے شہر کو بلاک کر کے شہریوں کو گھروں میں محصور کرنے سے پرامن عاشورہ کا صرف پرچار کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں