Daily Mashriq

پشاور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات،دکانیںبند،اشیائے خورونوش کی قلت

پشاور میں سکیورٹی کے سخت انتظامات،دکانیںبند،اشیائے خورونوش کی قلت

پشاور(نامہ نگار) پشاور میں محرم الحرام کے باعث سکیورٹی کو وجہ بنا کر شہر کو سیل کر دیا گیا اور اکثر و بیشر اشیاء خورونوش کی دکانیں بند کر دی گئیں اسی طرح پولیس کی جانب سے تمام دکانداروں کو بھی دکانیں بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو اشیاء خورونوش کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔پشاور میں اکثر دکانیں اور اندرون شہر سبزی منڈی بند ہونے کی وجہ سے بھی شہریوںکو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چند ایک مقامات پر سبزی اور دیگر اشیاء خورونوش کی دکانیں کھلی ہونے کے باعث دکانداروں نے قیمت مزید زیادہ وصول کر لی ۔شہریوں کے مطابق پشاور کے کئی مقامات پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے نام پر مارکیٹیں اور دکانیں بند کرا دی گئیں ہیں جس کے باعث سبزی فروشوں کی چند دکانیں ہی کھلی ہیں اور وہ بھی من مانے ریٹس وصول کر رہے ہیں جس کے باعث شہریوں کو معمول سے کئی گنا زیادہ قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں